لوک سبھا انتخابی مہم کو غریبوں کے حامی کام اور ملک کی ترقی اور عالمی سطح پر بہتر مقام کے ارد گرد بنائیں جائے
سرینگر // بی جے پی اراکین پر لوک سبھا انتخابی مہم کو غریبوں کے حامی کام اور ملک کی ترقی اور عالمی سطح پر بہتر مقام کے ارد گرد بنانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 370 سیٹیں جیتنا اہم نظریاتی شما پرساد مکھرجی کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی 25 فروری سے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان تک پہنچنے کی مہم شروع کرے گی۔سی این آئی کے مطابق لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کی دو روزہ کانفرنس کا با ضابطہ طو رپر آغاز ہو گیا جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی ۔ پارٹی کے کنونشن کے آغاز سے پہلے بی جے پی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی اراکین پر لوک سبھا انتخابی مہم کو غریبوں کے حامی کام اور ملک کی ترقی اور عالمی سطح پر بہتر مقام کے ارد گرد بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 370 سیٹیں جیتنا اہم نظریاتی سیاما پرساد مکھرجی کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر بوتھ ورکر کو اب پولنگ بوتھ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور 2019 کے مقابلے آنے والے انتخابات میں ہر ایک پر پارٹی کے لئے کم از کم 370 زیادہ ووٹوں کو یقینی بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مکھرجی دفعہ 370 کے سخت مخالف تھے، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی حقوق دیئے تھے۔اور ہماری حکومت نے اگست 2019 میں اس دفعہ کو ختم کر دیا تھا۔مودی کی تقریر پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے، بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے کہا کہ وزیر اعظم نے میٹنگ میں کہا کہ اپوزیشن انتخابات کے دوران ’’غیر ضروری اور جذباتی مسائل ‘‘ اٹھائے گی لیکن پارٹی کے ارکان کو ترقی، غریب نواز پالیسیوں اور ملک کے مسائل پر قائم رہنا چاہیے۔ تاوڑے نے کہا کہ پارٹی 25 فروری سے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان تک پہنچنے کی مہم شروع کرے گی۔مودی نے نوٹ کیا کہ وہ ایک حکومت کے سربراہ رہے ہیں، جس میں گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر 12 سال سے زیادہ، تقریباً 23 سال تک شامل ہیں اور ان پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے۔










